Home انٹرٹینمنٹیومِ مزدور، فضا علی پر مزدوروں کو ویوز کیلئے استعمال کرنے کا الزام

یومِ مزدور، فضا علی پر مزدوروں کو ویوز کیلئے استعمال کرنے کا الزام

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، جہاں ان کے حالیہ یومِ مزدور کے خصوصی شو کو متنازع قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فضا علی نے یکم مئی (یوم مزدور) کے موقع پر مزدوروں کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا اور ان کے ساتھ ایک خصوصی ریِل بھی شوٹ کی، ویڈیو میں وہ ہاتھ میں بیلچہ لیے مزدوروں کے ساتھ نظر آئیں اور ان کی خدمات کو سراہنے کا پیغام دیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب محض ویوز اور ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ مہمانوں کو عام لوگوں کی طرح پیش کرنا چاہیے تھا، نا کہ اس انداز میں جبکہ ایک اور نے لکھا کہ اگر خلوص کے ساتھ مزدوروں کی قدر کی جاتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کانٹینٹ بنانے کا فن شاید صرف فضا علی ہی جانتی ہیں، جبکہ دیگر کا مؤقف تھا کہ ایسے مواقع پر حقیقی احترام دکھانا زیادہ اہم ہے نا کہ اسے محض سوشل میڈیا کے لیے استعمال کیا جائے۔

دوسری جانب فضا علی کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00