Home انٹرٹینمنٹیاسر حسین نے پاکستانی ڈراموں کے زوال کی وجہ بھارت کو قرار دے دیا

یاسر حسین نے پاکستانی ڈراموں کے زوال کی وجہ بھارت کو قرار دے دیا

by Admin
0 comments
یاسر حسین—فائل فوٹو

معروف اداکار، ہدایت کار اور میزبان یاسر حسین نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معیار میں کمی کی ایک بڑی وجہ بھارت کو قرار دے دیا۔

اداکار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جس کے دوران انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے زوال پر کھل کر گفتگو کی۔

یاسر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی ڈراموں کے درمیان سب سے بڑا فرق ناظرین کا ہے، جو مواد کے معیار کو متاثر کرتا ہے، زیادہ تر بھارتی ناظرین کرنج (کم معیاری) مواد دیکھتے ہیں جبکہ پاکستانی ناظرین نسبتاً باشعور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی ڈراموں کا معیار بہت اعلیٰ تھا، لیکن جب یہ ڈرامے بھارت میں مقبول ہونا شروع ہوئے تو ان کے معیار میں کمی آنا شروع ہو گئی، ہمارے ڈرامہ میکرز نے بھارتی مارکیٹ کو مدِنظر رکھ کر مواد بنانا شروع کیا، جس کی وجہ سے کہانیوں اور معیار میں تبدیلی آئی۔

یاسر حسین کے مطابق بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کی کلاس اور معیار کی وجہ سے انہیں دیکھنے لگے تھے، مگر اس کے بجائے کہ ہم انہیں اپنے معیار تک لاتے، ہم خود نیچے آ گئے اور ان کے مطابق مواد بنانا شروع کر دیا۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین ان سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ بعض اس مؤقف سے اختلاف بھی رکھتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00