Home اہم خبریں26 نمبر چونگی پر دھرنا ختم، وزیراعلیٰ کے پی اور بانی PTI کی بہنیں روانہ

26 نمبر چونگی پر دھرنا ختم، وزیراعلیٰ کے پی اور بانی PTI کی بہنیں روانہ

by Admin
0 comments

اسکرین گریب

اسلام آباد پولیس نے منگل کی رات 26 نمبر چونگی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کر دیا، دھرنا ختم، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں26 نمبر چنگی سے روانہ ہوگئیں۔

ایئرپورٹ سے اسلام آباد آنے والے راستے کھول دیے گئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈيالہ جیل جانے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا قافلہ منگل کو چھبیس نمبر چُنگی پر روک لیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا، شدید گرمی میں شہری پریشان ہوتے رہے، جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا راستے بند کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا چینل کھلا رہنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات کرائی جائے، ڈاکٹروں کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00