Home انٹرٹینمنٹفلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی: میرا کا انکشاف

فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی: میرا کا انکشاف

by Admin
0 comments

اداکارہ میرا — فائل فوٹو  

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے فلمی کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔

اُنہوں نے علاج کے لیے امریکا کے نفسیاتی اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ فلم ’سائیکو‘ میں اپنے کردار کی شدید نوعیت کی وجہ سے میری ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔

اداکارہ میرا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے مرحلے  کے دوران میرے کردار نے  میری ذہنی صحت پر اثر ڈالا، جس کی وجہ سے مجھے ڈپریشن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کردار سے باہر آنے اور اپنا ذہنی توازن بحال کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی اور ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ میں واقعی کسی کردار میں اتنی گہرائی سے ڈوب رہی تھی۔

اداکارہ میرا نے شان شاہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے ہدایت کار ہیں، اُنہوں نے مجھے  یہ سکھایا کہ کسی کردار میں خود کو مکمل طور پر کیسے ڈھالا جائے۔

واضح رہے کہ فلم ’سائیکو‘کے اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع  پر ریلیز ہونے کا امکان ہے، فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، سونیا حسین، نیّئر اعجاز اور شبیر جان بھی شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00