Home اہم خبریں6 سے کم یا 8 گھنٹے سے زیادہ سونے سے حیاتیاتی بڑھاپے کی علامات تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں، تحقیق

6 سے کم یا 8 گھنٹے سے زیادہ سونے سے حیاتیاتی بڑھاپے کی علامات تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں، تحقیق

by Admin
0 comments

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو چھ گھنٹے سے کم یا آٹھ گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں، ان میں حیاتیاتی بڑھاپے کی علامات زیادہ تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں۔ 

انکا مزید کہنا ہے کہ مثالی نیند تقریباً سات گھنٹے ہے۔ جو لوگ روزانہ 6.4 سے 7.8 گھنٹے تک سوتے تھے، ان میں بڑھاپے کی علامات نسبتاً کم دیکھی گئیں۔

جدید فٹنس ٹریکرز اور اسمارٹ گھڑیوں نے یہ جاننا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے کہ آپ ہر رات کتنی اور کیسی نیند لے رہے ہیں۔

اگرچہ کم نیند کے نقصانات پہلے ہی اچھی طرح ثابت ہو چکے ہیں، لیکن ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت زیادہ نیند لینا بھی اتنا ہی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور کولمبیا یونیورسٹی ویگیلوس کالج آف فزیشنز میں ریڈیولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر جون ہاؤ وین کا کہنا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ صرف نیند کا دورانیہ ہی اعضاء کو تیزی سے بوڑھا یا جوان بناتا ہے، لیکن یہ ضرور ظاہر کرتا ہے کہ بہت کم یا بہت زیادہ نیند جسم کی مجموعی صحت کے خراب ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ حیاتیاتی بڑھاپا کیا ہوتا ہے اور اس کا کیسے پتہ چلایا جاتا ہے؟ عام عمر کے برعکس، حیاتیاتی بڑھاپا جسم کی جسمانی صلاحیتوں میں بتدریج کمی کو ظاہر کرتا ہے، جیسے خلیات کی خود کو مرمت کرنے کی صلاحیت کم ہونا شامل ہے، اس سے بیماری اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ حیاتیاتی عمر دراصل جسم کے اعضا اور ٹشوز کی فعال عمر ہوتی ہے، جو جینیات، ماحول اور طرزِ زندگی سے متاثر ہوتی ہے۔

 اس تحقیق میں امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کی اریونگ میڈیکل سینٹر کے سائنسدانوں نے مذکورہ بالا طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کے یوکے بایوبینک کے تقریباً پانچ لاکھ شرکا کا ڈیٹا استعمال کیا اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جسم کے مختلف اعضاء میں بڑھاپے کی علامات کا جائزہ لیا۔

یہ تحقیق جریدے طبی جریدے نیچر میں شائع ہوئی، جس میں اے آئی پر مبنی ایجنگ کلاکس استعمال کیے گئے تاکہ اعضاء میں ہونے والی خرابی اور عمر رسیدگی کی پیمائش کی جا سکے۔ محققین نے طبی تصاویر، اعضا سے متعلق پروٹینز اور خون میں موجود مخصوص مالیکیولز کا ڈیٹا جمع کیا۔

اس کے بعد سائنسدانوں نے شرکا کی بتائی گئی نیند کے دورانیے اور جسم کے 17 مختلف نظاموں سے متعلق 23 ایجنگ کلاکس کے نتائج کا موازنہ کیا۔ دماغی بیماریوں میں کم نیند کا تعلق خاص طور پر ڈپریشن اور اینزائٹی ڈس آرڈر سے پایا گیا، جیسا کہ پہلے کی تحقیقات میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔ کم نیند کا تعلق موٹاپے، ٹائپ 2 ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل کی شریانوں کی بیماری اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی سے بھی سامنے آیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00