Home اہم خبریںایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالر لگا دی

ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالر لگا دی

by Admin
0 comments

فائل فوٹوز 

مصنوعی ذہانت پروجیکٹ پر کراچی کے نوجوان کی ذہانت کام کرگئی، صالح آصف کی تین شریک پارٹنرز کے ساتھ بنائی گئی اے آئی کمپنی ’’کرسر‘‘ کی 60 ارب ڈالر قیمت لگ گئی، جو دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے لگائی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی نے کرسر نامی اے آئی اسٹارٹ اپ کمپنی 60 ارب ڈالر میں خریدنے کا آپشن حاصل کرلیا۔

کرسر کی مکمل خریداری 60 ارب ڈالرز جبکہ شراکت کی قیمت 10 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے، کراچی کے نوجوان صالح آصف سمیت کرسر کے چاروں شریک بانی 30 سال سے کم عمر ہیں۔

ان کا بنایا گيا اے آئی پروجیکٹ کرسر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کوڈنگ کو خودکار بنانے پر کام کرتا ہے، کرسر کے ٹولز پر آج دنیا بھر کی 50 ہزار سے زائد کمپنیوں کے لاکھوں ڈیولپرز کام کررہے ہيں۔

کرسر کا سالانہ منافع ایک ارب ڈالر ہے اور اسے تیزی سے ترقی کرنے والی اے آئی کمپنیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

 امیر ترین لوگوں پر رپورٹ کرنے والے امریکی جریدے فوربز نے صالح آصف کے اثاثوں کی مالیت 1.3 ارب ڈالر بتائی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00