Home اہم خبریںنویں کا امتحان دینے والوں میں 55 سالہ شخص بھی شامل

نویں کا امتحان دینے والوں میں 55 سالہ شخص بھی شامل

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ضلع مظفر گڑھ میں 55 سالہ غلام قادر نامی شخص نے نویں جماعت کے امتحانات میں شریک ہو کر ثابت کر دیا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔

غلام قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے مجھے بھی تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دی ہے۔

انہوں نے ماضی کی ناکامیوں کے باوجود بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

غلام قادر نے انکشاف کیا کہ میں میٹرک کے امتحانات میں 2 بار فیل ہو چکا ہوں لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے آخری بار 13 سال قبل امتحان دیا تھا اور اس بار میں پوری تیاری کے ساتھ امتحان دے رہا ہوں، میں یہ امتحان پاس کروں گا اور اس کے بعد آگے انٹرمیڈیٹ بھی کروں گا۔

غلام قادر نے یہ بھی کہا کہ علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور میں ہر قیمت پر سیکھنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00