Home اہم خبریںپاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید 1 ارب ڈالرز واپس کر دیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید 1 ارب ڈالرز واپس کر دیے: اسٹیٹ بینک

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ روز مزید 1 ارب ڈالرز کی رقم واپس کر دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالرز واپس کیے گئے تھے، یو اے ای کو 3.45 ارب ڈالرز کے تمام ڈپازٹ واپس کر دیے۔

یو اے ای کے ڈپازٹس کی ادائیگی کے بعد 17 اپریل تک زرِمبادلہ ذخائر 10.4 کروڑ ڈالرز بڑھے، ملکی زرِمبادلہ ذخائر 17 اپریل کو 20 ارب 62 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.81 کروڑ ڈالرز بڑھ کر 15.09 ارب ڈالرز ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.59 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 5.53 ارب ڈالرز ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 36 کروڑ ڈالرز بڑھے، کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہے، اندازے ہیں کہ عید ترسیلات سے ذخائر بڑھیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پر جانے والے اپنے خرچ کا زرِمبادلہ لے کر بھی جائیں گے، یورو بانڈ کے 25 کروڑ ڈالرز کا گرین شو آپشن ان فلو بھی آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنگ بندی سے تیل اور گیس کی ادائیگیاں بھی آسان ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے سعودی عرب نے 1 ارب ڈالرز جمع کرائے جبکہ اس ہفتے یو اے ای کو 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی گئی، یہ اعداد آئندہ ہفتے کے ڈپازٹس میں شامل ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00