Home اہم خبریںجیت کیلئے ہم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے، سہیل تنویر

جیت کیلئے ہم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے، سہیل تنویر

by Admin
0 comments
تصویر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیس بک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے کہا ہے کہ جیت کےلیے ہم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل تنویر نے کہا کہ جب آپ ہارتے ہیں ٹیم کی حیثیت سے ہارتے ہیں جیت بھی ٹیم کی ہوتی ہے، کارکردگی کے ہم سب ذمہ دار ہیں ہم پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے۔

انہوں نے کہا کہ جیتنے کے لیے ہم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے، فرنچائز کرکٹ میں ایسا ہو جاتا یے یہ کھیل کا حصہ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ ابھی بھی ہم ٹورنامنٹ میں ہیں امید پر قائم ہیں، بیٹرز نے اپنی اسکلز کو بہت بہتر کیا ہے انہیں کنڈیشنز بھی فائدہ دیتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بولرز کی اسکلز بھی کم ہوئی ہے، اس وقت صرف جسپریت بمرا کو میں مکمل بولر کہوں گا، ڈیتھ اوورز کے بولرز کی کمی ہے، پہلے ملنگا، براوو، عمر گل جیسے بولرز تھے، اب ایسا نہیں ہے۔

سہیل تنویر نے یہ بھی کہا کہ خواجہ نافع باصلاحیت کھلاڑی ہے، ایک برے ٹورنامنٹ کی بنیاد پر کسی کے بارے فیصلہ نہیں کرنا چاہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد خلیل میں پوٹینشل دکھائی دیتا ہے، علی رضا شاندار بولنگ کر رہے ہیں، فوری دیکھ کر کھلا نہیں دینا چاہیے کھلاڑی کو بنانا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00