Home اہم خبریںکچے لہسن کے دل سے ہاضمے تک کی صحت پر حیران کن فوائد

کچے لہسن کے دل سے ہاضمے تک کی صحت پر حیران کن فوائد

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

ایک نئی طبی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں کچا لہسن استعمال کرنے سے دل مضبوط، نظامِ ہاضمہ بہتر اور جسم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچے لہسن میں موجود سلفر کا مرکب ایلیسن اس کے زیادہ تر طبی فوائد کا ذمے دار ہے جو پکانے سے ختم ہو جاتا ہے۔

کچے لہسن سے دل کی صحت میں بہتری:

کچا لہسن بلڈ پریشر کم کرنے، کولیسٹرول متوازن رکھنے اور شریانوں کو لچکدار بنانے میں مدد دیتا ہے، جس سے دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مدافعتی نظام مضبوط:

لہسن میں جراثیم کش (اینٹی بیکٹیریل) خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بیکٹیریاز، وائرسز اور فنگس کے خلاف جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتی ہیں۔

بہتر ہاضمہ:

یہ آنتوں کے مفید بیکٹیریاز کو بڑھاتا ہے جس سے بدہضمی، گیس اور قبض جیسے مسائل میں کمی آتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات:

لہسن میں موجود قدرتی اجزاء خلیات کو مضرِ صحت مادوں سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتے ہیں، سوزش کم کرتے ہیں اور بڑھاپے کے اثرات کو سست کرتے ہیں۔

ڈیٹاکس میں مددگار:

لہسن جگر کو زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے اور خون کو صاف کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول:

لہسن انسولین کی کارکردگی بہتر بنا کر خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے۔

خون کی روانی میں اضافہ:

لہسن خون کو پتلا کر کے اس کی روانی بہتر بناتا ہے اور لوتھڑے بننے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک کچے لہسن کی کلی کا استعمال مجموعی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00