Home اہم خبریںنائیجیرین فٹبالر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

نائیجیرین فٹبالر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

by Admin
0 comments
مائیکل اینیرامو.

نائیجیریا کےسابق فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینیرامو کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا تھا۔ نائیجیرین فٹبال فیڈریشن نے سابق فٹبالر مائیکل اینیرامو کے موت کی تصدیق کر دی۔ 

اس حوالے سے نائیجیریا فٹبال فیڈریشن (این ایف ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ مائیکل اینیرامو جمعہ کی صبح کادونا کے علاقے اُنگوان یلوا میں ایک مقامی دوستانہ میچ کے دوران میدان میں گر کر انتقال کر گئے۔

این ایف ایف نے بتایا کہ یہ واقعہ میچ کے دوسرے ہاف کے پانچ منٹ بعد پیش آیا، اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ تھا۔ 

این ایف ایف کے جنرل سیکریٹری محمد سنوسی نے تعزیتی پیغام میں کہا: یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ اس وقت میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں صرف دعا کر سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ اور نائیجیریا فٹبال خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران، اینیرامو نے افریقہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے کئی کلبوں کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2009 میں جمیکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ڈیبیو کرنے کے بعد نائیجیریا کی قومی ٹیم ’’سپر ایگلز‘‘ کے لیے 10 میچز کھیلے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00