Home اہم خبریںپاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں بڑا اضافہ

پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں بڑا اضافہ

by Admin
0 comments

—فائل فوٹو

ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2025ء سے مارچ 2026ء تک موبائل فونز کی مجموعی درآمدات 406 ارب 38 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔

 گزشتہ سال اسی مدت میں یہ حجم 314 ارب 65 کروڑ روپے تھا، اس طرح درآمدات میں 29.15 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026ء میں پاکستان نے 41 ارب 70 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے، جو مارچ 2025ء کے مقابلے میں 14.28 فیصد زیادہ ہیں۔

تاہم ماہانہ بنیاد پر مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 4.26 فیصد کی معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

 اس سے قبل فروری 2026ء میں درآمدات کا حجم 43 ارب 56 کروڑ روپے تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00