Home اہم خبریںاسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم

اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم

by Admin
0 comments

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

لاہور قلندرز، کراچی کنگز، حیدرآباد کنگزمین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کی دوڑ میں شامل ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین کے خلاف جیت کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 پوائنٹس کے ساتھ نہ صرف ٹاپ فور میں جگہ پکی کرلی بلکہ پلے آف کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

میچ میں صرف 80 رنز پر آؤٹ ہونے اور شکست کے سبب حیدرآباد کنگزمین کا رن ریٹ بھی کم ہوگیا اور و ہ پانچویں نمبر پر چلی گئی جبکہ لاہور قلندرز کو ٹیبل پر چوتھے نمبر پر قدم جمانے کا موقع مل گیا ہے۔

اس وقت ٹیبل پر صورتحال بڑی دلچسپ ہوگئی ہے، لاہور قلندرز، حیدرآباد کنگزمین اور کراچی کنگز کے 8، 8 پوائنٹس ہیں اور یہ تینوں ٹیمیں پلے آف کی آخری ٹیم کے طور پر مضبوط اُمیدوار ہیں۔

اب آخری میچوں میں بات ان ٹیموں کی جیت کی نہیں رہی بلکہ ان کو فتح کے ساتھ ساتھ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔

یہ کہہ سکتے ہیں حیدرآباد کنگزمین کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پر کچھ ایڈوانٹیج حاصل ہے کیونکہ حیدرآباد کنگزمین کا آخری مقابلہ کراچی اور لاہور کے میچوں کےبعد ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی حیدرآباد کنگزمین کے خلاف فتح سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی ٹاپ فور میں پہنچنے کی کچھ اُمیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔

اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6 پوائنٹس ہیں اور اُس کا آخری میچ آج کراچی کنگز کے خلاف ہے۔

اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز کو، پشاور زلمی، لاہور قلندرز کو اور راولپنڈیز کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو شکست دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو 4 ٹیموں کے 8، 8 پوائنٹس ہوجائیں گے تو اُس صورت میں فیصلہ بہتر رن ریٹ کی بُنیاد پر ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00