Home انٹرٹینمنٹڈیوڈ دھون نے کبھی بھی شاہ رخ کے ساتھ فلم کیوں نہیں بنائی؟

ڈیوڈ دھون نے کبھی بھی شاہ رخ کے ساتھ فلم کیوں نہیں بنائی؟

by Admin
0 comments

بالی ووڈ کے نامور فلم ساز ڈیوڈ دھون نے 37 سالہ کیرئیر میں ایک بار بھی سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے فلم کیوں نہیں بنائی؟

74 سالہ ڈیوڈ دھون نے فلمسازی کا آغاز 1989ء میں فلم طاقتور سے کیا تھا، 37 سالوں میں وہ 45 فلمیں بناچکے، کسی بھی ایک فلم میں انہوں نے شاہ رخ خان کو کاسٹ نہیں کیا۔

نامور فلمساز نے کنگ خان کے ساتھ کبھی فلم نہ بنانے کے سوال کا جواب دیدیا اور کہا کہ ایک وقت تھا میں اُن کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن مصروفیت بہت زیادہ تھی، اس لیے منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی خود کو کسی ایک اداکار تک محدود نہیں رکھا بلکہ حالات کے مطابق مختلف اداکاروں کے ساتھ کرتا رہا۔

ڈیوڈ دھون کی زیادہ تر فلموں میں گووندا، سلمان خان اور سنجے دت نے مرکزی کردار نبھائے ہیں، انہوں نے 6 سال بعد فلمسازی میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔

وہ آج کل اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس کے مرکزی کرداروں میں ورون دھون، مونال ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے شامل ہیں۔

بھارتی فلمساز نے اپنے کیرئیر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں، جن میں بڑے میاں چھوٹے میاں، راجا بابو، قلی نمبر 1، پارٹنر، جڑواں، مجھ سے شادی کروں گی اور ہیرو نمبر 1 شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00