Home اہم خبریںیورپ میں نئے قانون کا نفاذ، پاکستانی خوردنی اشیا کی برآمدات کو خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ

یورپ میں نئے قانون کا نفاذ، پاکستانی خوردنی اشیا کی برآمدات کو خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ

by Admin
0 comments

یورپ میں خوراک کی درآمدات کے نئے یورپی قانون کے نفاذ سے پاکستانی خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کو بھی خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ 

یہ خطرہ بنیادی طور شہد کی مکھیوں کو نقصان پہنچانے والی ان زرعی ادویات کے استعمال کی وجہ سے ہے جن میں یورپ میں تو پابندی ہے لیکن مبینہ طور پر وہ پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں اب بھی استعمال ہو رہی ہیں۔

ان ادویات میں کلوتھیانیڈین (Clothianidin) اور  تھیامیتھوگزام (Thiamethoxam)  نامی ادویات شامل ہیں جو یورپ میں کئی سال سے استعمال کیلئے ممنوع ہیں۔ 

تحقیق کے مطابق یہ ادویات پودوں میں جذب ہوکر پولینیشن کیلئے آنے والی شہد کی مکھیوں اور دیگر فصل دوست کیڑوں کے نروس سسٹم کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ 

ان ادویات کو بند کرنے کیلئے یورپ کی ماحول کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے ایک بھرپور مہم چلائی تھی جس کے بعد یورپین کمیشن نے اس کا استعمال یورپ میں ممنوع قرار دے دیا تھا۔ 

لیکن دوسری اقوام کیلئے اس کی اس سال تک کیلئے زیادہ سے زیادہ کی ایک حد مقرر کردی تھی۔ اب یورپ نے چاول سمیت دیگر زرعی مصنوعات میں ان پیسٹیسائیڈز کی موجودگی کی زیادہ سے زیادہ حد ( MRL) کے متعلق 7 مارچ 2026 سے زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

جس کے باعث خاص طور پر پاکستان کی چاول کی برآمدات کیلئے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔ اب یورپ میں چاول کیلئے اس کی حد 0.5mg/kg کی بجائے 0.1mg/kg کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا جاوید کوثر نے حکومت سمیت پاکستانی تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اب ایکسپورٹ کرتے ہوئے اس بات کو پیش نظر رکھیں کہ یہاں یورپ تک پہنچ کر بھی ایم آر ایل کے باعث آنے والی کنسائنمنٹس کو رد کیے جانے کا خطرہ نہ ہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00