Home اہم خبریںآئی سی سی جنرل منیجر وسیم خان کا عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

آئی سی سی جنرل منیجر وسیم خان کا عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

by Admin
0 comments

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل منیجر وسیم خان نے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم خان آئی سی سی جی ایم کے عہدے پر چار برس ذمہ داریاں نبھانے کے بعد دستبردار ہو جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسیم خان جون میں اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ وسیم خان نے 2022 میں جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا، اس سے قبل وہ تین برس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) بھی رہے۔

پی سی بی میں خدمات انجام دینے کے بعد وسیم خان آئی سی سی سے منسلک ہوئے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی میں گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی سینئر آفیشلز اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔ جے شاہ کے دور میں زیادہ تر نئے آئی سی سی آفیشلز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00