Home اہم خبریںمارچ میں آئی ٹی ایکسپورٹس ماہانہ دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مارچ میں آئی ٹی ایکسپورٹس ماہانہ دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

by Admin
0 comments

پاکستان کی مارچ میں آئی ٹی ایکسپورٹس ماہانہ دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ ماہ سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

سرکاری ڈیٹا کے مطابق مارچ 2026 میں سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات 20 فیصد بڑھیں، آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ 13 فیصد اضافہ ہوا۔ 

سرکاری ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا، جولائی2025 تا مارچ 2026 میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز رہیں۔ 

ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ آئی ٹی کی برآمدات 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں، رواں مالی سال آئی ٹی کی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ گزشتہ مالی سال آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00