کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) انسپکٹر پر فائرنگ کے معاملے پر پولیس نے سابق ایس پی کے بیٹے آغا شہیر پر درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ شامل کردی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ معمولی جھگڑے پر ملزم نے سر عام شہری پر گولیاں چلائیں، ملزم آغا شہیر کو فرار کروانے میں مدد دینے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مظہر علی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، مظہر علی نے آغا شہیر کی کراچی سے شکارپور فرار میں مدد کی، ملزمان آغا طاہر خان اور آغا مصدق کو شکارپور سے گرفتار کیا گیا، جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے اپنے ڈیرے پر آغا شہیر کی گاڑی چھپائی تھی۔