Home اہم خبریںپاک چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، صدر آصف زرداری

پاک چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، صدر آصف زرداری

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت آصف زرداری کے دورہ چین کے موقع پر انکی چینی صوبہ ہونان کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات ہوئی۔ 

ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے صوبہ ہونان کے گورنر کے ظہرانے میں شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں زراعت، صحت، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاک چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، چین کے ساتھ تعلقات نسلوں پر محیط ہیں، پاکستان اور چین کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ 

اس موقع پر صوبہ ہونان کے گورنر نے پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیا۔ صدر مملکت نے زرعی ٹیکنالوجی اور آلات کے میدان میں صوبہ ہونان کی مہارت کو سراہا۔ 

ہونان کے صوبائی پارٹی سیکریٹری شین شیاؤمنگ نے کہا کہ ہونان کی جامعات نے پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون کے 12 معاہدے کیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 959 پاکستانی طلبا ہونان کے مختلف شعبوں میں زیرتعلیم ہیں۔ 

صدر آصف زرداری نے صوبہ ہونان کے گورنر ماؤ ویمنگ کے عشائیے میں شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا ہونان کو چیئرمین ماؤزے تنگ کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سےخاص مقام حاصل ہے، "طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں” کا نظریہ پاکستانیوں کےلیے قابلِ احترام ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00