Home انٹرٹینمنٹ’گووندا جیسا بیٹا چاہیے تھا، شوہر نہیں‘، 40 سالہ شادی پر سنیتا آہوجا کا اظہارِ افسوس

’گووندا جیسا بیٹا چاہیے تھا، شوہر نہیں‘، 40 سالہ شادی پر سنیتا آہوجا کا اظہارِ افسوس

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی 40 سالہ شادی کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور والد تو ہیں مگر بطور شوہر وہ میری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا نے بتایا کہ میں زندگی میں گھومنا پھرنا، تقریبات اور چھٹیوں پر جانا پسند کرتی تھی مگر گووندا ہمیشہ خاندان کی ذمے داریوں میں مصروف رہے اور میں اپنی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکی۔

اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے اداکار ہونے کے باوجود گووندا نے بھی زندگی کو بھرپور انداز میں نہیں جیا۔

اداکار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ مجھے گووندا جیسا بیٹا چاہیے تھا، شوہر نہیں، اب 40 سال گزر چکے ہیں، اس رشتے کو چھوڑنے کا سوچنا بھی ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے گووندا اور سنیتا کی ازدواجی زندگی خبروں میں ہے۔

یہ معاملہ اس وقت زیادہ سنگین ہو گیا تھا جب سنیتا نے گووندا پر دھوکا دینے اور کسی اور کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہونے کا الزام لگایا تھا۔

اس پر ردِعمل دیتے ہوئے گووندا نے ان الزامات کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی 1986ء میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بچے بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہیں جو جلد فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00