Home انٹرٹینمنٹصحیفہ جبار کے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

صحیفہ جبار کے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کو اپنے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں صحیفہ جبار نے لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ بہت مختلف انداز میں نظر آئیں۔

اداکارہ تقریب میں نئے شارٹ پکسی ہیئر کٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جبکہ ان کا مغربی طرز کا لباس بھی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا، اُنہوں نے سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ منی اسکرٹ زیب تن کیا تھا۔

صحیفہ جبار کی ایک پاکستانی تقریب میں اتنے بے باک انداز میں شرکت پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ان لوگوں کی کوئی حد نہیں ہے اور نہ ہی انہیں یہ سب کرنے سے کوئی روکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00