Home اہم خبریںروس کا ایران سے اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کا عزم

روس کا ایران سے اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کا عزم

by Admin
0 comments
فوٹو: اے ایف پی

روس نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا کریں گے۔

روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام ملا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے انکی نیک خواہشات پہنچائیں۔ 

انھوں نے کہا کہ امید ہے ایرانی عوام اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا، ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا۔ 

اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ 

روسی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00