Home اہم خبریںشکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کی روس کیخلاف عمدہ کارکردگی

شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کی روس کیخلاف عمدہ کارکردگی

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

یوئیفا انڈر 16 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے روس کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اگرچہ پاکستانی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے روسی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

پیر کو قازقستان کے شہر شمکینت میں کھیلے جانے والے میچ میں روس نے ساتویں منٹ میں الیگزینڈر براگینیٹس کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی، لیکن اس کے بعد پاکستان کے دفاع نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ 

گول کیپر نویداللہ نے باکس میں پراعتماد کارکردگی دکھاتے ہوئے متعدد حملوں کو ناکام بنایا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل محمد حنظلہ کے پاس پر پاکستان کو برتری دلانے کا بہترین موقع ملا لیکن گول کیپر نے خوبصورتی سے گول بچا لیا۔

دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور 50ویں منٹ میں دانش مسیح کے ہیڈر کے بعد گیند شہراز خان تک پہنچی۔ جنہوں نے گول کرکے میں میچ برابر کر دیا۔ 

تاہم 72ویں منٹ میں پاکستانی مڈفیلڈر عیسیٰ کو دوسرا یلو کارڈ مل گیا اور وہ گراؤنڈ سے باہر کر دیے گئے۔ ان کے جانے کے بعد ایک منٹ بھی نہیں گزرا تھا کہ روس نے میکیسم ایوانوف کی بدولت فیصلہ کن گول کرکے روس کو 2-1 کی فتح دلوا دی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ آذربائیجان کے خلاف کھیلے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00