Home اہم خبریںٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، عباس عراقچی کا دعویٰ

ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، عباس عراقچی کا دعویٰ

by Admin
0 comments

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے، اس لیے ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، تہران اس پر غور کر رہا ہے۔

اس سے قبل ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں روس نے ایران اور امریکا میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

صدر پیوتن نے ایران کے سپریم لیڈر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خطے کے ملکوں اور خصوصاً ایران کے مفادات میں جو ممکن ہوا کرے گا، روس ایران اسٹریٹجک تعلقات جاری رہیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام مشکل دور سے جلد گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا۔

وہ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ دورہ اسلام آباد میں حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00