Home انٹرٹینمنٹکراچی کے ساحل پر شاندار میوزیکل کنسرٹ، بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگرز کی پرفارمنس

کراچی کے ساحل پر شاندار میوزیکل کنسرٹ، بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگرز کی پرفارمنس

by Admin
0 comments

ڈیفنس ساحل سمندر پر واقع کلب میں شاندار میوزیکل کنسرٹ، بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگرز کی پرفارمنس، عفان گروپ، مصطفیٰ زاہد، طلحہ انجم، حاوی سمیت جینزی نے دھوم مچا دی، رات گئے تک کریک کلب میں ہزاروں موسیقی کے دیوانے جھوم اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق چند برسوں میں بعض ایسے سنگرز سامنے آئے ہیں، جو نوجوانوں کے دل کی دھڑکن بن گئے۔ ان سنگرز میں حسن رحیم، پل پل سونگ فیم عفان، طلحہ انجم اور حاوی و دیگر شامل ہیں۔

ایسے ہی فنکاروں کو یکجا کر کے ایک زبردست کنسرٹ کا انعقاد ڈی ایچ اے میں کیا گیا، جس میں ہزاروں شائقین موسیقی نے شرکت کی۔

کراچی کے ساحل پر شاندار میوزیکل کنسرٹ، بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگرز کی پرفارمنس

نوجوانوں نے گانوں سے بھرپور لطف اٹھایا، جبکہ ریپ اور راک پرفارمنس نے سماں باندھ دیا تھا۔ اسٹیج پر پرفارمرز کی انرجی اور حاضرین کا جوش ایک ساتھ نظر آیا، اور ہر طرف موسیقی کا جادو چھایا ہوا تھا۔

جینزی فنکاروں نے اسٹیج سنبھالا اور اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ کنسرٹ میں دھیمے اور اونچے سروں کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملا، جہاں نوجوانوں نے دل کھول کر انجوائے کیا اور اپنے پسندیدہ گانوں کے ساتھ ہم آواز بھی ہوئے۔

 ہر طرف خوشیاں رقص کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔ سب سے زیادہ داد و تحسین گلوکار حاوی کو ملی، انہوں نے اپنی انٹری پر شائقین موسیقی پر اسٹیج سے پھول نچھاور کیے۔ رات گئے تک موسیقی کا جادو چلاتا رہا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00