Home اہم خبریںآسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب

by Admin
0 comments
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر—فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

ڈیوڈ وارنر کو بھارتی صارف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے مشورے پر بھارتی صارف کو دو ٹوک سنا دیں۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھارتی صارف کو جواب دیا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی صارف نے کہا کہ یہ آپ کے لیے بہتر ہے، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جس پر  ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی، ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں اپنے اور ٹیم کے سفر کے حوالے سے پیغام دیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل میں وہ نتیجہ نہیں رہا جس کی توقع کی جا رہی تھی، پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کا جذبہ، لگن اور محنت شاندار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال رکھنے پر پولیس، سیکیورٹی اور ٹریفک میں تاخیر پر صبر کرنے والوں کا شکریہ۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00