Home اہم خبریںٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کے قتل کا کیس، ملزم عبدالرحمٰن اور سویرا بری

ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کے قتل کا کیس، ملزم عبدالرحمٰن اور سویرا بری

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

کراچی کی ماڈل کریمنل کورٹ جنوبی نے ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کے قتل کے مقدمے میں ملزم عبدالرحمٰن عرف شوٹر اور سویرا کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ فروری 2021ء میں گارڈن کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کر کے ٹک ٹاکر مسکان، صدام، ریحان اور عامر کو قتل کیا گیا تھا۔

وکیلِ صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا، مرکزی گواہ ملزمان کو شناخت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مرکزی گواہ کا تاخیر سے سامنے آنا اور ملزمان کو شناخت نہ کرنے سے مقدمے کو نقصان پہنچا، ملزم سے اسلحہ برآمدگی بھی مشکوک حالات میں ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ فوجداری قوانین کے مطابق شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00