Home اہم خبریںامریکا کے خاصوصی تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل سے ہیں: امریکا میں برطانوی سفیر

امریکا کے خاصوصی تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل سے ہیں: امریکا میں برطانوی سفیر

by Admin
0 comments

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا میں برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ امریکا کے خاص تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل سے ہیں۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں متعین برطانوی سفیر سر کرسچن ٹرنر نے امریکا کے سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انوکھی بات ہے کہ یہاں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کو کٹھرے میں نہیں لایا جاسکا، یہاں تک کہ کوئی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکا۔

برطانوی سفیر کی طالبات کے ساتھ گفتگو اسی سال فروری کے وسط میں ایک پروگرام میں ریکارڈ گئی تھی جس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے کہ امریکا اور برطانیہ ایک دوسرے سے خصوصی تعلقات رکھتے بلکہ وہ جملے کو پسند نہیں کرتے جبکہ ماضی سے یہ تعلقات مضبوط نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفیر کی ذاتی رائے اور خیالات ہیں اور حکومت کی سرکاری پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے۔

واضح رہے کرسچن ٹرنر کو اس سال کے آغاز میں امریکا میں تعینات کیا گیا تھا۔ ان سے قبل برطانیہ نےامریکا میں تعینات اپنے سفیر پیٹر منڈیلسن کو جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے الزام پر عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00