Home اہم خبریں89 یونین کونسلز میں 12مئی سے خصوصی پولیو بوسٹر مہم شروع کرنے کا فیصلہ

89 یونین کونسلز میں 12مئی سے خصوصی پولیو بوسٹر مہم شروع کرنے کا فیصلہ

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

کراچی کی 89 یونین کونسلز میں 12مئی سے خصوصی پولیو بوسٹر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای او سی سندھ کے مطابق پولیو بوسٹر مہم میں10 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ای او سی سندھ نے بتایا ہے کہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی۔

یہ مہم ان یوسیز میں چلائی جائے گی جہاں سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے۔

ای او سی سندھ کے مطابق کراچی کی 89 یونین کونسلز میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

ای او سی سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسکولز سمیت کیمپس لگا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00