سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فی تولہ سونے کا بھاؤ 4,400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,772 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 44 ڈالرز مہنگا ہو کر 4,616 ڈالرز تک پہنچ گیا۔