پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے نوجوان اداکار اور گلوکار عاشر وجاہت کو پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔
حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے میں سبک کا کردار ادا کرنے والے نوجوان اداکار عاشر وجاہت کی پرفارمنس کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، ان کی اداکاری کو جذباتی، کنٹرولڈ اور مؤثر قرار دیا گیا ہے۔
اسی حوالے سے اداکارہ نادیہ حسین نے بھی عاشر وجاہت کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ان کی پرفارمنس کو خوبصورت، نپی تلی، جذباتی اور اعتماد سے بھرپور قرار دیا اور کہا ہے کہ عاشر کی اداکاری نے دل کو چھو لیا۔
نادیہ حسین کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی عاشر وجاہت کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی۔
عاشر وجاہت کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار ثمر جعفری اور عاشر کی والدہ شازیہ وجاہت نے بھی ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔