امریکی ایوانِ نمائندگان نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کا بل منظور کر لیا، جس کے بعد 75 روز سے جاری شٹ ڈاؤن ختم ہونے جا رہا ہے۔
اس بل میں ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن سمیت اہم اداروں کی بحالی شامل ہے، جس کا مقصد تقریباً 11 ہفتوں سےجاری جزوی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنا ہے، یہ بل اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کیلئے بھیج دیا گیا ہے، صدر کی جانب سے آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ فیصلہ کئی ہفتوں تک جاری ریپبلکن جماعت کے اندرونی اختلافات کے بعد سامنے آیا۔ ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کو اپنی جماعت کے معتدل ارکان کی بغاوت کا سامنا تھا، جس کے بعد پارٹی قیادت کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
ایوانِ نمائندگان نے بل کو وائس ووٹ کے ذریعے منظور کیا، جس میں وفاقی امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں کے لیے کوئی نئی رقم شامل نہیں، جسے ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ کا بل وائس ووٹ کے ذریعے منظور کیا گیا، بل کا مقصد ہوم لینڈ سیکیورٹی اداروں کو فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔