پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کا میک اپ اور انداز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث اور تبصروں کی وجہ بن گیا۔
علیزے شاہ نے کم عمری میں شہرت حاصل کی اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ اس وقت نئے ڈرامے میں ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک سادہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔
تاہم ناظرین کا کہنا ہے کہ ان کا بھاری میک اپ اور اسٹائلنگ کردار سے مطابقت نہیں رکھتی، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اسے ضرورت سے زیادہ میک اپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سادہ لڑکی کے کردار کے لیے یہ انداز مناسب نہیں۔
کچھ صارفین نے علیزے شاہ کی موجودہ لک پر بھی تنقید کی اور اسے سرجری کے بعد غیر فطری قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے ہیئر اسٹائل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اتنا بھاری میک اپ گھر میں کون کرتا ہے؟ جبکہ ایک اور نے مشورہ دیا کہ اداکارہ کو سادگی اپنانی چاہیے۔
کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں، جبکہ چند نے ان کے میک اپ کو غیر ضروری قرار دیا۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر سینئرز کے رویے اور عوامی تنقید پر کھل کر اظہار خیال کرتی نظر آتی ہیں۔