Home اہم خبریںفیفا کی تصدیق کے بعد ایران امریکا میں ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے: ٹرمپ

فیفا کی تصدیق کے بعد ایران امریکا میں ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے: ٹرمپ

by Admin
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ فیفا اس کی تصدیق کر دے۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کی جانب سے ایران کی شرکت کی تصدیق کے بعد ٹرمپ نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ ایران نے بھی امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں کھیلنے دیا جائے، جو جون اور جولائی میں شمالی امریکا میں منعقد ہوگا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جمعرات کے روز فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ ایران ٹورنامنٹ میں شریک ہوگا اور اپنے میچز امریکا میں کھیلے گا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر جیانی نے کہا ہے تو میں بھی اس سے متفق ہوں۔ انہیں کھیلنے دیں۔

اس سے قبل جیانی انفانٹینو نے وینکوور میں منعقدہ فیفا کی 76ویں کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایران طے شدہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا اور امریکا میں اپنے میچز کھیلے گا۔

کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں ہونے والے اس سال کے ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت فروری میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے آغاز کے بعد غیر یقینی صورتحال کا شکار رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی ٹیم کا قیام ورلڈ کپ کے دوران ایریزونا کے شہر ٹکسن میں ہوگا۔ گروپ جی میں ایران، نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایران اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00