نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ Kaja Kallas سے بات کی ہے۔
ٹیلیفون پر ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال بشمول اس کے اقتصادی اور وسیع تر اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مسلسل تعمیری اور سہولت کار کے کردار کو سراہا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے اس موقع پر اسلام آباد میں یورپی یونین- پاکستان بزنس فورم کے حالیہ کامیاب انعقاد کو بھی سراہا۔
دونوں شخصیات نے شراکت داری کو مضبوط بنانے اور کاروبار کے لیے نئے مواقع کھولنے میں اس فورم کے کردار پر زور دیا۔