محکمہ ڈی ڈبلیو پی کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ بینیفٹ کی ادائیگی مئی میں ہزاروں تک پہنچ جائے گی جبکہ فوائد اور ریاستی پنشن کے وصول کنندگان مئی میں اپنی ادائیگیوں میں بہت سی تبدیلیاں دیکھ سکتے ہیں۔
بعض دعویداروں کے لیے پہلی بار سالانہ اضافہ لاگو کیاجائے گا۔ بینک تعطیلات کے باعث ہزاروں افراد کو توقع سے کئی دن پہلے ادائیگیاں موصول ہو سکتی ہیں۔
محکمہ برائے کام اور پنشن نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ دو بینک تعطیلات کی وجہ سے مئی میں لوگ 4 مئی اور 25 مئی کو ادائیگیوں کی توقع کرتے ہیں مگر چونکہ بینک اور محکمہ ڈی ڈبلیو پی کے دفاتر عام طور پر ان تاریخوں پر بند ہوتے ہیں، اس لیے لوگوں کو ادائیگیاں متوقع طور پر یکم مئی اور 22 مئی کو وصول ہونگی۔
دوسری طرف ریاستی پنشن کی ادائیگیاں بھی دونوں بینک تعطیلات سے متاثر ہوں گی، ادائیگیاں جون کے بعد سے اپنے معمول کے شیڈول پر واپس آجائیں گی۔