Home اہم خبریںایلیمینیٹر ٹو، اسلام آباد کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایلیمینیٹر ٹو، اسلام آباد کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

by Admin
0 comments

فوٹو: پی ایس ایل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے ایلیمینیٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان سپر لیگ کے اہم ناک آؤٹ مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان شاداب خان نے کہا کہ آج کے میچ میں دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالنے والی ٹیم ہی کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوالیفائر میں شکست کے باوجود ٹیم مایوس نہیں اور پاور پلے میں بہتر کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے، جبکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، تاہم ٹیم ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور ٹیم بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گروپ مرحلے میں اچھی کارکردگی دکھائی، تاہم کوالیفائر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 70 رنز کی بھاری شکست نے انہیں مرو یا مارو کی صورتحال میں پہنچا دیا ہے۔

حیدرآباد کی ٹیم بہترین فارم میں دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے ایلیمینیٹر مرحلے میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر اپنی مہم کو زندہ رکھا اور اب فائنل تک رسائی کے لیے پُرعزم ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00