Home اہم خبریںسرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی ’شکریہ مریم نواز‘ ریلی

سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی ’شکریہ مریم نواز‘ ریلی

by Admin
0 comments

رحیم یار خان کچے کے علاقے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 23 ارب کے ترقیاتی فنڈ کے اعلان کے بعد کچے میں جشن کا سماں ہے۔ سرینڈر کرنے والے سابق ڈاکوؤں نے مریم نواز کے حق میں ریلی نکال کر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اعلان کے بعد کچے کے علاقے گڑھی خیر محمد جھک میں کچے کے سابق اشتہاری ڈاکوؤں نے ‘شکریہ مریم نواز’ ریلی نکالی۔

ریلی کے شرکاء نے پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور روایتی موسیقی پر جھومر کھیلی اور رقص کیا۔

سرینڈر کرنے والے سابق ڈاکو میرا لٹھانی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد انہوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ مریم نواز نے کچے کو پکا بنا دیا ہے۔

سرینڈر ہونے والے شبیر لٹھانی نے خبردار کیا کہ جن پولیس اہلکاروں نے انہیں ڈاکو بنایا اگر وہ دوبارہ تعینات ہوئے تو ماحول پھر خراب ہو جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00