Home اہم خبریںٹرمپ نے ایرانی جہازوں پر قبضے کو قزاقی قرار دیا ہے، اسماعیل بقائی

ٹرمپ نے ایرانی جہازوں پر قبضے کو قزاقی قرار دیا ہے، اسماعیل بقائی

by Admin
0 comments

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر نے ایرانی بحری جہازوں پر غیر قانونی قبضے کو قزاقی قرار دیا ہے اور کھلے عام کہا ہے کہ ہم قزاقوں کی طرح کا رویّہ اپنائے ہوئے ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی زبان کی لڑکھڑاہٹ نہیں تھی۔ یہ ان اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اور افسوس ناک اعتراف تھا جو امریکا بین الاقوامی بحری سفر کے خلاف کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ عالمی قانون کی ایسی کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کو سختی سے مسترد کردیں۔

اس سے پہلے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں امریکی بحریہ قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00