Home انٹرٹینمنٹعائزہ خان پر فوٹو شوٹ میں لباس کے انتخاب پر مداحوں کی سخت تنقید

عائزہ خان پر فوٹو شوٹ میں لباس کے انتخاب پر مداحوں کی سخت تنقید

by Admin
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان پر حالیہ فوٹو شوٹ میں لباس کے انتخاب پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 15.2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، وہ اپنے کامیاب ڈراموں کی بدولت پہچانی جاتی ہیں، حالیہ عرصے میں ان کے انداز میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جہاں وہ روایتی سادہ اسٹائل سے ہٹ کر نسبتاً بولڈ اور جدید فیشن اپناتی نظر آ رہی ہیں۔

حال ہی میں عائزہ خان نے جیولری برانڈ کے لیے ایک فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے پیچ اور سلور رنگ کا مرمیڈ اسٹائل لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ  ایمرلڈ اور ڈائمنڈ جیولری سیٹ کا انتخاب کیا گیا، اس فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے لباس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، بعض صارفین نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محض پیسے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔

 کچھ کا کہنا تھا کہ اس عمر میں ماڈلنگ کے لیے اس انداز کا انتخاب وقار کے منافی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اگر اتنی زیادہ تنقید ہو رہی ہے تو انہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے کیونکہ مداح انہیں ان کی سادگی کی وجہ سے پسند کرتے تھے۔

مزید تبصروں میں ان کے شوہر پر بھی تنقید کی گئی جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اپنی پہچان اور وقار کھو چکی ہیں۔ بعض نے رائے دی کہ کام کی کمی کے باعث وہ اس طرح کے فوٹو شوٹس کے ذریعے خود کو نمایاں رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب عائزہ خان کی تصاویر کو ہزاروں صارفین کے اکاؤنٹس سے لائک بھی کیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00