Home اہم خبریںٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کو جنگ ختم ہونے کا تاثر دے دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کو جنگ ختم ہونے کا تاثر دے دیا

by Admin
0 comments

ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

کانگریس کی ووٹنگ سے بچنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کو جنگ ختم ہونے کا تاثر دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوگئی، جنگ بندی کے بعد سے دونوں ملکوں میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی، وار پاورز ایکٹ کے حوالے سے 28 فروری کو شروع ہونے والی لڑائی اب ختم ہو چکی ہے ، اس لیے امریکی صدر کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں۔

دوسری طرف امریکا کی ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی  کی جارہی ہے، ایرانی بندرگاہوں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی جاری ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی کانگریس سے منظوری لینے کی 60 دن کی مدت آج مکمل ہوگئی۔

علاوہ ازیں امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ قانونی ڈیڈلائن کے باوجود بھی جاری رہ سکتی ہے ، ایران سے جنگ کب ختم ہوگی؟ اور کب کانگریس سے منظوری لینا ضروری ہوگی؟ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کرے گا۔

 سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ میں وقفہ 60 دن کی قانونی مدت غیر مؤثر بنا دیتا ہے، جس کے تحت امریکا کو جنگ ختم کرنی یا کانگریس سے منظوری لینی ہوتی ہے۔

ادھر  امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی چھٹی کوشش بھی ناکام  ہوگئی، کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شف کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد ہوگئی، قرارداد کا مقصد صدر کو ایران جنگ کے بعد امریکی افواج کو واپس بلانے کی ہدایت دینا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00