Home اہم خبریںامریکا کے لیے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبردار ہونا مشکل ہو رہا ہے: اسماعیل بقائی

امریکا کے لیے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبردار ہونا مشکل ہو رہا ہے: اسماعیل بقائی

by Admin
0 comments
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبردار ہونا مشکل ہو رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حالیہ صورتِ حال امریکا کی ایران کے خلاف جارحیت کا نتیجہ ہے، جنگ کے خاتمے کے لیے سست سفارتی کوششوں کا ذمے دار امریکا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت سے پہلے آبنائے ہرمز عالمی میری ٹائم نیوی گیشن کے لیے محفوظ گزر گاہ تھی، ریاستیں اور شپنگ کمپنیاں آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران سے رابطے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں اقدامات بین الاقوامی قوانین کے تحت لیے گئے ہیں، امریکا نے آبنائے ہرمز اور بین الاقوامی پانیوں میں بھی سیکیورٹی کے فقدان کو جنم دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں سلامتی اور سکون کا محافظ ہے، عمان اور ایران آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہیں، آبنائے ہرمز سے محفوظ جہاز رانی کے لیے ہمیں پروٹوکول اور میکینزم بنانا چاہیے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز سے امریکی جنگی جہازوں کے داخلے کے امکان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج امریکی خطروں کا جواب دینا جانتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے علاوہ کسی معاملے پر بات نہیں کر رہے، امریکا ایران کے خلاف جھوٹے دعوے دہرانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00