Home انٹرٹینمنٹبھارت میں کام کے دوران اردو الفاظ استعمال کرنے پر مشکلات کا سامنا رہا: عمران عباس کا انکشاف

بھارت میں کام کے دوران اردو الفاظ استعمال کرنے پر مشکلات کا سامنا رہا: عمران عباس کا انکشاف

by Admin
0 comments
عمران عباس—فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھارت میں کام کے دوران اردو زبان کے مختلف لہجوں کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ بھارت میں اردو کے تلفظ میں فرق کے باعث مجھے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اداکار اردو کے حرف ’خ‘ کو مختلف انداز میں ادا کرتے ہیں، وہ لفظ ’کے‘ کی جگہ ’کی‘ بولتے ہیں، جو ہندی کے اثر کی وجہ سے ہے، جب میں نے جانثار میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا تو مجھ سے کہا گیا کہ میں کے کے بجائے کی بولوں، لیکن میں نے اپنا اصل تلفظ برقرار رکھا، جس پر بحث بھی ہوئی۔

عمران عباس نے بتایا کہ فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے دوران بھی مجھے اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا رہا، جہاں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرتے ہوئے بعض الفاظ کے تلفظ میں اختلاف سامنے آیا۔

 انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ لفظ بیوقوف کو میں بیوقوف ادا کرتا تھا جبکہ بھارتی فنکار اسے بیوخوف کہتے تھے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ یہ معمولی فرق دراصل مختلف خطوں کی لسانی تنوع کی عکاسی کرتا ہے اور اسے سراہا جانا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00