Home انٹرٹینمنٹاداکارہ تریشا کرشنن کا پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوگیا

اداکارہ تریشا کرشنن کا پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوگیا

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

اداکارہ تریشا کرشنن کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوگیا، جس نے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کے نتائج میں اداکار و سیاستدان وجے کی جماعت ٹی وی کے کی مضبوط کارکردگی کے بعد خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ ویڈیو کلپ، جو مبینہ طور پر 2004 کے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب حالیہ انتخابی رجحانات کے بعد وجے اور ان کی پارٹی کے حوالے سے سیاسی بحث میں اضافہ ہوا ہے۔

تریشا کے فلمی کیریئر کے ابتدائی دور میں ریکارڈ کیے گئے اس انٹرویو میں ان کے خوابوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دس برسوں میں تامل ناڈو کی وزیرِ اعلیٰ بننا چاہتی ہیں۔

ویڈیو میں تریشا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں تامل ناڈو کی سی ایم بننا چاہتی ہوں۔ سچ میں! انتظار کریں اور دیکھیں، میں اگلے 10 سال میں یہ حاصل کر لوں گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد وہ کیا کریں گی، تو انہوں نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ سب مجھے ووٹ دیں اور جتوائیں، پھر میں بتاؤں گی۔

تریشا، جو آج اپنی 43ویں سالگرہ منا رہی ہیں، چنئی میں وجے کی رہائش گاہ پر بھی گئیں۔ ان کی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

گزشتہ چند مہینوں سے وجے اور تریشا کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر ردِعمل نہیں دیا۔

تامل ناڈو میں اس وقت انتخابی معرکہ جاری ہے، جس میں حکمران جماعت ڈی ایم کے، اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ہے اور ایک نئی سیاسی قوت، اداکار وجے کی جماعت تملگا ویٹری کزگم (ٹی ایم کے) شامل ہیں۔

ٹی وی کے اس وقت ریاست کی کل 234 نشستوں میں سے 106 پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00