Home اہم خبریںپاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے شکست دیدی

پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے شکست دیدی

by Admin
0 comments

تصویر، پی سی بی فیس بک

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے ویمن ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 168 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے بیٹنگ ملی، اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے ٹیم کو 162 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

گل فیروزہ پورے 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئیں، صدف شمس کی بیٹنگ نمایاں رہی، جنہوں نے وکٹ کے چاروں جانب اسٹروکس کھیلے، وہ صرف 2 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکیں، 98 رنز کی اننگز میں اُنہوں نے 17 چوکے لگائے۔

سدرہ امین نے 67 رنز کی اننگز کھیلی، نجیہہ علوی نے 56 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، میزبان ٹیم کی بولر پریشش میرینج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن کی ٹیم 37 ویں اوور میں 162 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بی لووڈ بزا نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، کیلیس نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان ویمن کی جانب سے تسمیہ رُباب، فاطمہ ثنا اور عروب شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان ویمن ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00