Home اہم خبریں45 منٹ کی بندش کے بعد دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال

45 منٹ کی بندش کے بعد دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال

by Admin
0 comments

فوٹو: خلیجی میڈیا 

 45 منٹ کی بندش کے بعد دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، متبادل اتاری یا فضا میں روکی گئی پروازیں دبئی ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئیں۔

12 سے زائد پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنے دو بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظبی پر تمام لینڈنگ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیے تھے۔

حکام کے اس ہنگامی فیصلے کے بعد درجنوں بین الاقوامی پروازیں فضا ہی میں واپس موڑ دی گئیں یا قریبی ممالک کے ہوائی اڈوں کی جانب ڈائیورٹ کر دی گئی تھیں، جن میں سعودی عرب اور عمان شامل ہیں۔ 

بعض طیارے جو یو اے ای کی فضائی حدود میں داخل ہو چکے تھے، انہیں بھی فوری طور پر رخ تبدیل کرنا پڑا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00