امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ کنگ چارلس کے بچپن سے ہی انہیں پسند کرتی تھیں۔
وائٹ ہاؤس میں کنگ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ وہ واضح طور پر کہا کرتی تھیں چارلس بہت پیارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کنگ چارلس کے بچپن سے ہی انہیں پسند کرتی تھیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کو کنگ چارلس کی والدہ بھی پسند تھی، جب بھی وہ انہیں ٹی وی پر دیکھتی تھیں، مجھے مخاطب کرکے کہتی تھیں کہ دیکھو ڈونلڈ وہ کتنی خوبصورت ہیں۔