Home انٹرٹینمنٹیوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

by Admin
0 comments

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعظم خان کی جانب سے جاری کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم موجود نہیں تو درخواست گزار کا نام فوری خارج کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اختیار لامحدود نہیں اور اسے منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی فرد کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے سے اس کے آزادانہ نقل و حرکت کے بنیادی حق پر اثر پڑتا ہے، اس لیے ایسی پابندی کے لیے ٹھوس وجوہات ہونا ضروری ہیں۔ 

فیصلے کے مطابق پی سی ایل میں نام رکھنے کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ متعلقہ فرد کی تفتیشی اداروں یا عدالت میں حاضری یقینی بنائی جا سکے اور جب یہ مقصد حاصل ہو جائے تو پابندی برقرار رکھنا غیر ضروری ہو جاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00