Home اہم خبریںلاہور میں کھیلوں کی سہولیات مقررہ اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ قرار

لاہور میں کھیلوں کی سہولیات مقررہ اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ قرار

by Admin
0 comments
فائل فوٹو 

لاہور میں حکومتِ پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں اسپورٹس سہولیات کو مقررہ اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نہ صرف تمام اسپورٹس سہولیات پر ہوگا بلکہ آئی ٹی کمپنیز اور کال سینٹرز کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے رات 8 بجے کے وقت کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جسے اب تسلیم کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو درپیش ذہنی دباؤ میں کمی آئے گی اور وہ زیادہ آزادی کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور صوبے میں کھیلوں کا کلچر مزید فروغ پائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00