Home اہم خبریںبڑھتی آبادی نظامِ صحت کیلئے بڑا چیلنج ہے: مصطفیٰ کمال

بڑھتی آبادی نظامِ صحت کیلئے بڑا چیلنج ہے: مصطفیٰ کمال

by Admin
0 comments
مصطفیٰ کمال—اسکرین گریب

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی صحت کے نظام کے لیے بڑا چیلنج ہے، آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث صحت کے نظام پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

 صحت اور غذائیت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ضرورت ہے، صحت کے بنیادی نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے، لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ترجیح ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی پر قابو پانا بھی ضروری ہے، پاکستان کا موجودہ نظامِ صحت صرف بیماریوں کے علاج تک محدود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بیماریوں کے انتظار کے بجائے پریوینٹیو ہیلتھ کیئر کی طرف جانا ہو گا۔

وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ صرف اسپتال بنانا اور ڈاکٹرز بھرتی کرنا کافی نہیں، پورا ایکو سسٹم بدلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے ثابت کیا کہ بڑے بڑے ملکوں کے ہیلتھ سسٹم بھی دباؤ میں آ سکتے ہیں، دنیا کی کوئی سپر پاور بھی ایک وقت میں تمام لوگوں کے بیمار پڑنے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارتِ صحت نے عالمی ماہرین کی مدد سے نئی ہیلتھ اسٹریٹجی تیار کر لی ہے، ہمارا مقصد اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنا اور عوام کو تندرست رکھنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا ہیلتھ کیئر ایک سک کیئر سسٹم ہے، ہمیں اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس اسپتالوں، ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف، صاف پانی اور ادویات کی کمی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00